سلطان آباد کے مسائل حل کرائیں گے، عارف تنولی

October 26, 2015 5:16 pm0 commentsViews: 33

منتخب نمائندوں نے علاقے کو لاوارث چھوڑ دیا، عوام آزاد پینل کو کامیاب کرائیں
اجلاس سے انور زیب، حیات خان و دیگرکا خطاب، ناظم حلقہ جماعت اسلامی و دیگر کی شرکت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کیماڑی ٹائون یو سی2 سلطان آباد میں جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پہلا افتتاحی اجلاس کا انعقاد کر دیا ہے اجلاس میں جماعت اسلامی اور آزاد پینل کے مشترکہ نامزد امیدواروں نے خطاب کیا علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین کیلئے نامزد امیدوار عارف تنولی نے کہا کہ سلطان آباد میں پانی، بجلی، صفائی اور دیگر مسائل سے عوام پریشان ہیں مگر سلطان آباد سے ووٹ لینے والے ن لیگ کے ایم پی اے اور اس سے قبل منتخب نمائندوں نے ہمیشہ روایتی سیاست دانوں کی طرح زبانی کلامی وعدے کئے لیکن منتخب ہونے کے بعد کوئی کام نہیں کیا اور سلطان آباد کو لاوارث چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے ووٹوں سے منتخب ہونے کے بعد سلطان آباد کے تمام مسائل حل کریں گے،۔ اس موقع پر وائس چیئر مین نامزد امیدوار انور زیب، کونسلر کیلئے نامزد حیات خان، ممتاز عوان منور، عبدالشکور عباسی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر حلقہ ناظم جماعت اسلامی خوشحال خان، کارکنان نعمان علی، شاہد، عرفان، امتیاز آفریدی، شیر زادہ، شیر افضل خان ودیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارکنوں نے اس بات کا عزم بھی کیا کہ پینل کو فتح دلوائیں گے۔