بھٹو جونیئر کو پیپلزپارٹی ( شہید بھٹو) کا چیئرمین بنانیکا امکان

October 26, 2015 5:18 pm0 commentsViews: 917

بھٹو جونیئر اپنی تعلیم مکمل کرکے اگلے سال باقاعدہ سیاست میں آنے کا اعلان کریں گے
پیپلزپارٹی کے ناراض رہنما اور جیالے بھٹو جونیئر کو پیپلزپارٹی کے حقیقی وارث سمجھتے ہیں، ذرائع
اسلام آباد( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی طرف سے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کو پارٹی چیئر مین بنانے کا امکان ہے۔ 2016ء میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد با قاعدہ سیاست میں آنے کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹٰ پارلیمنٹیرین کا گراف نیچے آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی اورر بھٹو خاندان کے حقیقی وارثان کو سیاست میں لانے کا پروگرام بنایا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے جو پاکستان پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں وہ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کے سیاست میں آنے سے بہت خوش ہوں گے اور دوبارہ عوام کے دلوں پر راج کرنے والی پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔ کیونکہ جیالے موجودہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے رہنمائوں پر کرپشن کے الزامات کی وجہ سے مایوس ہوگئے ہیں۔

Tags: