جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں سے جڑی ہوئی ہے، ذوالفقار قائم خانی

October 26, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 20

عوامی حقوق کیلئے پیپلزپارٹی کی جدوجہد رنگ لائے گی، کامیابی سنگ میل ثابت ہوگی
نصرت بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کے بعد اجتماع سے انتخاب کاظمی و دیگر کا خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے مادر جمہوریت نصرت بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت ہر شکل میں بھٹو خاندان اور نصرت بھٹو کی ایثار و قربانی اور و استقلال سے جڑی ہوئی ہے عوامی حقوق کیلئے پیپلز پارٹی کی جدوجہد رنگ لائے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ذوالفقار قائم خانی، انتخاب کاظمی و دیگر نے نصرت بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر جاتا ہے۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید، شہید جمہوریت بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے ادوار میں کراچی پر خصوصی توجہ دی اور کراچی میں صنعتی مواصلاتی اور بنیادی ضرورتوں کا نیٹ ورک قائم کیا۔