جنوبی افریقہ نے بھارتی سورمائوں کو پچھاڑ دیا‘ سیریز بھی اپنے نام کرلی

October 26, 2015 5:32 pm0 commentsViews: 22

ممبئی ( اسپورٹس ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں پانچویں ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بائولروں کے چھکے چھڑاتے ہوئے بھرکس نکال دیا اور بھارت کو 214 رنز سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا‘ مقررہ50 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 438 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف بھارت کے حوالے کردیا‘ تین بلے بازوں کی شاندار سنچریاں اسکور بنانے میں معاون ثابت ہوئیں جواباً بھارتی سورمائوں نے میدان میں قدم رکھا تو جنوبی افریقہ کے بالروں کے سامنے کوئی تھم نہ سکا اور یکے بعد دیگر آئوٹ ہوتے چلے گئے‘ بھارتی ٹیم35.5 اوور میں224 رنز پر ڈھیر ہوگئی‘ اس طرح جنوبی افریقہ نے بھارتی سورمائوں کو ان کے گھر میں ہی شکست دے کر ون ڈے میں سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

Tags: