شاہراہوں پر لگے بے ضابطہ اشتہاری بورڈز کیخلا ف کارروائی

October 26, 2015 5:24 pm0 commentsViews: 21

غلط جگہ اور خلاف ضابطہ لگائے گئے آخری بورڈ ہٹانے تک آپریشن جاری رہے گا، عبدالرشید
کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ لوکل تیکس نے شہر کی مختلف شاہراہوں سے خلاف ضابطہ اور غلط جگہوں پر لگائے گئے اشتہاری ہورڈنگز کے خلاف آپریشن کے دوران گزشتہ پانچ روز کے دوران شیر شاہ سوری روڈ‘ کار ساز روڈ‘ یونیورسٹی روڈ‘ شاہراہ قائدین‘ سر شاہ سلیمان روڈ اور کے ایم سی کی حدود میں واقع دیگر علاقوں میں مجموعی طور پر 30 سے زائد ہورڈنگز 40 سے زائد ڈائریکشن بورڈز جبکہ 120 سے زائد بینرز اور اسٹیمرز اتاردیئے‘ آپریشن کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں نصب جن مزید اشتہاری ڈیوائسز کیخلاف کارروائی کی گئی ان میں6X5 سائز کے40 ڈائریکشن سائن اور 3X6 سائز کے120 سے زائد بینرز اور اسٹیمرز اتارلئے گئے‘ سینئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر خلاف ضابطہ اور غلط جگہوں پر لگائے گئے اشتہاری ہورڈنگز اتارنے کیخلاف آپریشن آخری غیر قانونی سائن بورڈز کے خاتمے تک جاری رہیگا۔

Tags: