بابا لاڈلہ کا کمانڈر ساتھی سمیت مقابلے میں مارا گیا، اسلحہ و دستی بم برآمد ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

October 26, 2015 5:30 pm0 commentsViews: 24

گینگ وار کارندوں کی موجودگی اطلاع پر لیاری کے مختلف علاقوں ریکسر لائن ، افشانی گلی جمن شاہ پلاٹ، گبول روڈ اور نوالین میں گھر گھر تلاشی
ہلاک کارندوں میں ایوب عرف خان اور ذیشان پٹھان شامل، دونوں کا رندے پھول پتی کے رہائشی اور50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے
کراچی(کرائم رپورٹر) لیاری میں پولیس کا آپریشن کے دوران ریکسر لائن میں مبینہ پولیس مقابلہ گینگ وار نور محمد عرف بابا لاڈلہ پھول پتی لین کا کمانڈر ساتھی سمیت مارا گیا،اسلحہ ودستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا،ہلاک کارندے ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔ایس ایس پی فداحسین جانواری کی سربراہی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس کی 100 سے زائد نفری نے گینگ وار کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر لیاری کے مختلف علاقوں ریکسر لائن ،افشانی گلی،جمن شاہ پلاٹ،گبول روڈ اور نوالین کے مقامات کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا،اس دوران کلاکوٹ تھانے کی حدود ریکسر لائن کے ایک مقام پر پولیس اور گینگ وارکارندوں کے درمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گینگ وار کے دوکارندے مارے گئے،جن کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا،جبکہ دیگر کارندے تنگ گلیوں سے فرا ر ہوگئے،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ایوب عرف خان اور ذیشان پٹھان کے نام سے ہوئی، ایوب عرف خان لیاری گینگ وار نور محمد عرف بابالاڈلہ گروپ کالیاری پھول پتی لین کا کمانڈر بتایا جاتا ہے،پولیس کا دعوی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں کارندے پولیس کو 50 سے زائد کیسز میں مطلوب تھے۔

آج صبح، ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب
تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے ماڑی پور میں ٹریفک حادثہ 2 افراد لاک ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح ماڑی پور ٹرک اڈہ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے2 افراد ہلاک ہوگئے جنہیں ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا‘ پولیس نے بتایا کہ متوفین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے‘ مقتولین کی عمریں 55 اور 15 سال ہیں‘ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کی شناخت کیلئے ایدھی ہوم منتقل کردیں‘ پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ‘پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

کورنگی‘ جھگڑے کے دوران
چھری لگنے سے وسیم زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر)کورنگی نمبر6میں جھگڑے کے دوران چھری کے وارسے وسیم ولد یونس زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

نیو کراچی، ڈیڑھ سالہ بچہ بازیاب، ملزم نے خودکشی کر لی
عوام نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر40 سالہ رانا سجاد نے جیب سے گولیاں نکال کر کھالی
ملزم بچے کو نانا سے کسی بہانے اپنے ہمراہ لے گیا تھا اور پھر20 ہزار تاوان مانگا
کراچی(کرائم رپورٹر) نیو کراچی میں اغواء ڈیڑھ سالہ بچہ بازیاب‘ ملزم نے خودکشی کرلی‘ نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سندھی ہوٹل کے پاس عوام نے اغواء برائے تاوان کے کیس میں نامز د ملزم 40 سالہ رانا سجاد احمد خان ولد راناسرور حسین کو پکڑ کر تشدد کا نشانابنایا ، بعدازاں پولیس نے ملزم کو عوام کے چنگل سے نکال کر تھانے لے گئی،ڈی ایس پی نیو کراچی الطاف حسین کے مطابق ملزم کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کے حوالے کردیا،ڈی ایس پی اے وی سی سی راجہ امجد کے مطابق ملزم نے اس دوران جیب میں رکھی کافور کی گولیاں بھی کھا لی تھی جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگیا،جبکہ دوران علاج پوچھ گچھ کے دوران ملزم کی نشاندہی پر نیو کراچی میں ایک مقام پر نیو کراچی پولیس کے ہمراہ چھاپہ مارا جہاں سے مغوی بچہ ڈیڑھ سالہ زین ولد رفیق کو باحفاظت بازیاب کرالیا گیا،ڈی ایس پی کے مطابق بازیاب بچہ نارتھ کراچی سیکٹرفائیو اے فور نزد مدیحہ اسٹاپ کے قریب اپنے نانا کے ہمراہ رہائش پذیر تھا جسے ملزم بہانے سے اپنے ہمراہ لے گیا تھا اور اس کی رہائی کیلئے 20ہزار روپے کا مطالبہ کیاتھا،بازیاب بچے کا والد دبئی میں مقیم ہے،تاہم بچے کے اغواء کا مقدمہ خواجہ اجمیرنگری تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 339/2015 مغوی بچے کے نانا شکیل احمد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا،ملزم عادی جرائم پیشہ تھا ۔

لیاری، کچرا کنڈی سے ملنے والی لاش بابا لاڈلہ کے کارندے کی نکلی
27 سالہ سہیل کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، مقتول عید ولین پھول پتی والی گلی کا رہائشی تھا
مقتول کسی عورت کے چکر میں آیا تھا، مخالف گروپ کے کارندوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد قتل کیا، پولیس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) یوم عاشور کے موقع پر لیاری عیدو لین کچرا کنڈی سے ملنے والی لاش بابا لاڈلہ کے کارندے کی نکلی،جسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بغدادی کے علاقے لیاری احمد شاہ بخاری روڈ عیدولین گلی نمبر 9 کے پاس واقعہ کچراکنڈی سے 27 سالہ شخص کی لاش یوم عاشور کے روز پائی گئی تھی ،جسے نامعلوم ملزمان نے رسی کی مدد سے گلاگھونٹ کر قتل کیا تھا،ایس ایچ او نثارلودھی کے مطابق مقتول کی شناخت سہیل ولد صلح محمد کے نام سے ہوئی جو عید ولین پھول پتی والی گلی کا رہائشی اور لیاری گینگ وار نور محمد عرف بابا لاڈلہ کا کارنداو عادی جرائم پیشہ تھا،پولیس کے مطابق مقتول کسی عورت کے چکر میں آیاتھا جہاں اس کے مخالف گروپ کے نامعلوم کارندوں نے اسے پکڑ تشدد کانشانا بنانے کے بعد گلاگھونٹ کر قتل کیا اور لاش کچرا کنڈی پر پھینک دی،تاہم پولیس نے کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی اور واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

رضویہ گھریلو جھگڑے پر معمر
خاتون کی خودکشی کی کوشش
کراچی( کرائم رپورٹر) رضویہ سوسائٹی کے علاقے ناظم آباد نادریہ ہوٹل مسرت سینما کے قریب گھر میں50 سالہ خاتون شبانہ زوجہ امین خان نے گھریلو جھگڑے پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی جس کے نتیجے میں جھلس کر شدید زخمی ہوگئی‘ خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم علاقہ پولیس واقعے سے لا علمی ظاہر کررہی ہے۔

اورنگی ٹائون‘ کھمبے کاتار ٹوٹنے پر میں
رکشہ ڈرائیور کرنٹ لگنے سے ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر)اورنگی ٹائون کے علاقے ملک چوک نورانی مسجد کے قریب بجلی کے کھمبے سے تار ٹوٹ کر گرنے سے رکشہ ڈرائیور شہزاد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش اسپتال پہنچائی گئی ۔

حادثات و واقعات میں2 بچوں سمیت6 افراد ہلاک
مشرف کالونی میں کرنٹ لگنے سے 10 سالہ اسماعیل اور لانڈھی میں ڈھائی سالہ نجیب پانی ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق
سرجانی میں موٹر سائیکل سوار خاتون، بہادر آباد میں26 سالہ سجاد کورنگی گودام چورنگی پر45 سالہ شاہد گاڑیوں کی ٹکر سے ہلاک
بلال کالونی بنگالی پاڑہ میں گھر کے کچن میں آگ لگنے سے27 سالہ شخص جھلس گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں دو روز کے دوران ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں بچے اور خاتون سمیت6افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق 24اکتوبر کے روز کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی چوک کے قریب بنگالی پاڑہ میں گھر میںکام کرنے کے دوران کچن میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 27سالہ بشیر ولد غفور جھلس کر شدید زخمی ہوگیا، جس کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال کے برنس وارڈ پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا ، چوکی انچارج گل محمد کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے کوئی شخص جھلس کر ہلاک نہیں ہوا ۔ 24اکتوبر کے روز موچکو کے علاقے مشرف کالونی میں گھر میں کھیلنے کے دوران پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے 10 سالہ بچہ اسماعیل ولد نظام الدین جاںبحق ہو گیا۔ ایس ایچ او فیصل کا کہنا ہے کہ متوفی کے ورثاء قمبر کوٹ کے رہائشی ہیں وہ لاش بغیر کسی کارروائی کے اپنے آبائی گائوں لے کر روانہ ہوگئے اس ہی روز بہادر آباد کے علاقے کارساز ٹریفک سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 28سالہ سجاد مسیح ولد نعیم مسیح شدید زخمی ہوگیا۔،پولیس کے مطابق متوفی عیسیٰ نگری کا رہائشی تھا اور محنت کش تھا ۔25اکتوبر کے روز قائد آباد کے علاقے لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب گھر میں کھیلنے کے دوران زیر زمین ٹینک میں گر کر ڈھائی سالہ نجیب ولد عبدالطیف ڈوب کر جاںبحق ہوگیا، ،پولیس نے واقعہ سے لاعلمی ظاہر کردی ۔ کورنگی کے علاقے گودام چورنگی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث 45 سالہ شاہد ولد منصور موقع پر جاںبحق ہوگیا۔ ایس ایچ او غلام رسول سیال کا کہنا ہے کہ کورنگی 1نمبر کا رہائشی تھا ،ورثاء بغیر کسی کارروائی کے لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔سرجانی ٹائون تھانے کے سامنے کے ڈی اے فلیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار میاں اور بیوی کو ٹکٹ مارکر شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم زخموں کو تاب نہ لاتی ہوئی 25سالہ حنا دم توڑ گئی انکے شوہر محمد ندیم کو طبی امداد دی جارہی ہے ‘ فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 30سالہ نامعلوم شخص شدید زخمی ہوگیا ۔جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی ۔

پیرآباد ہوٹل پر فائرنگ ‘مزاحمت
پر30 سالہ شخص زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پیرآباد کے علاقے نمبر2 میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ہوٹل پر بیٹھے 30سعید اللہ پر دو موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ حیدری کے علاقے ضیاء الدین اسپتال کے پاس فتح پارک کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 24 سالہ دانش حسین ولد اختر حسین نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔کورنگی نمبر6میں جھگڑے کے دوران چھری کے وارسے وسیم ولد یونس زخمی ہوگیا جس کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ناظم آباد ‘جھگڑے کے بعد 5 سالہ
خاتون کی خود سوزی
کراچی(کرائم رپورٹر)رضویہ سوسائٹی کے علاقے ناظم آباد نادریہ ہوٹل مسرت سنیما کے قریب گھر میں 50 سالہ خاتون شبانہ زوجہ امین خان نے جھگڑے کے بعدخود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی،جس کے نتیجے میں وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئی،خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال پہنچایا گیا ،تاہم علاقہ پولیس واقعے سے لاعلمی ظاہر کررہی ہے ۔

ملیر ‘ خاتون چھت سے گر کر ہلاک
کراچی(کرائم رپورٹر)ملیر میں پراسرار طور پر خاتون چھت سے گر کر جاں بحق ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق 9اور 10محرم الحرام کی درمیانی شب ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی سے ایک خاتون کی لاش جناح اسپتال لائی گئی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں ۔پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفیہ کی شناخت32سالہ بیروت زوجہ فاروق کے نام سے کی گئی جبکہ اہل خانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ متوفیہ چھت پر کام سے گئی تھی اور پراسرار طور پر زمین پر گر کر جاں بحق ہو گئی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ۔

 

Tags: