شیخ الحدیث مولانا عبدالواحد انتقال کرگئے

October 26, 2015 5:29 pm0 commentsViews: 243

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین اور جامعہ حمادیہ‘ شاہ فیصل کالونی کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا عبدالواحد انتقال کرگئے‘ ان کی نماز جنازہ عید گاہ گرائونڈ میں ان کے بیٹے عاصم عبداللہ کی امامت میں ادا کی گئی جس میں وفاق المدارس العربیہ کے صدرشیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان‘ مولانا سلفی محمد تقی عثمانی‘ جامعہ الرشید کے شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد‘ جامعہ بنوریہ ٹائون کے ناظم تعلیم مولانا امداد اللہ‘ دارالعلوم کراچی کے استاد حدیث مولانا افتخار احمد اعظمی‘ جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم‘ مفتی محمد زکریا‘ مولانا محمد ابراہیم‘ مولانا عبدالکریم عابد اور ہزاروں طلباء و معتقدین نے شرکت کی‘ مولانا عبدالواحد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔