بلدیاتی انتخابات سے شہر کی تقدیر بدل دینگے، حافظ نعیم الرحمن

October 26, 2015 5:35 pm0 commentsViews: 17

کراچی کے مفاد میں تحریک انصاف و دیگر سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے
کراچی (سٹی رپورٹر) کراچی میں تحریک انصاف ودیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے ۔ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت ہونیوالے چیئرمین، وائس چیئرمین اور ناظمین کے انتخاب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے اور ہم اسلا م کوبحیثیت نظام زندگی نافذ کرنا چاہتے ہیں اور انتخابات اس جدوجہدکااہم حصہ ہیں ۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے اس اتحاد سے ووٹر مزید فعال ہوگا ہم نے اس اتحاد کا فیصلہ کراچی کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے ۔جماعت اسلامی کے پاس ستر سالہ کردار اور دیانتدار قیادت موجود ہے اور ہم نے اس شہر میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اپنے اسی کام کے بل پر بلدیاتی انتخابات کو شہر کی تقدیر بدلنے کا ذریعہ بنائیں گے۔امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے نظریے اور فکر کی بنیاد پر شہر کراچی میں منفرد مقام رکھتی ہے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے نامزد چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرز کا تعارف بھی پیش کیا گیا ۔