واٹر بورڈ کو فراہمی و نکاسی آب کے بہتر انتظامات پر شاباش

October 26, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 21

عشرہ محرم میں واٹر بورڈ کا عملہ چوکس رہا، وزیر بلدیات و کمشنر کراچی کی مبارکباد
کراچی ( سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات و چیئر مین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ نے عشرہ محرم ، خاص طور پر 9 محرم اور یو م عاشور پر فراہمی و نکاسی آب کے بہتر انتظامات اور عزاداران کو پانی کی تسلسل سے فراہمی پر کراچی واٹر اینڈ سیور یج بورڈ کی کارکر دگی پر اطمینا ن کا اظہار کر تے ہوئے ایم ڈی واٹر بور ڈ اور فیلڈ اسٹاف کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران واٹر بورڈ کا عملہ مستعد اور چو کس رہا ، امام بارگاہوں ،مجالس اور خاص طور پر عزاداران کے یو م عا شور پر جلو س کے دوران پانی کی فراہمی کو جاری رکھا ، اوور فلو ، لیکجز پر خاص توجہ دی جس پر ایم ڈی واٹربورڈ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ،جبکہ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے بھی ایم ڈی واٹر بورڈ کو فراہمی و نکاسی آب کے بہترین انتظامات پر انہیں مبارکباد دی ایم ڈی واٹر بورڈ نے بھی ان سے واٹر بورڈ کی کار کر دگی پر اظہار اطمینان اور شاباش دینے،رہنمائی اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ جعفر طیار،انچولی،رضویہ سو سائٹی ،نیو رضویہ اور مختلف علاقوں کی عزاداری تنظیموں اور ان کی آرگنائزنگ کمیٹیوں نے بھی ایم ڈی واٹربورڈ ،افسران و اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Tags: