بلا جواز گرفتاریاں مینڈیٹ تبدیل کرنیکی سازش ہے، رابطہ کمیٹی

October 26, 2015 5:36 pm0 commentsViews: 23

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آتے ہی ایم کیو ایم کیخلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہو گیا
ثابت قدم کارکنان، انکے اہل خانہ اور ہمدردوں کو بلا جواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں سے سادہ لباس اہلکاروں کی جانب سے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی ایم کیو ایم کیخلاف چھاپوں اور گرفتاریوں کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے‘ ایم کیو ایم کے پر امن عوامی مینڈیٹ کو طاقت کے ذریعے تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہیں اور تحریک کے ثابت قدم کارکنان کو ان کے اہل خانہ اور ہمدردوں کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے۔

Tags: