جیا خان قتل میں عاشق کیخلاف ثبوت مل گئے

October 26, 2015 5:42 pm0 commentsViews: 229

سورج پنجولی سے عرصہ دراز سے تعلقات قائم تھے، والد سے ملکر قتل کی دھمکیاں دی تھیں
فلیٹ سے لاش ملنے پر خودکشی کا رنگ دیا گیا، سی پی آئی نے باپ بیٹے کیخلاف شواہد اکٹھے کر لیے
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی ماڈل اور اداکارہ جیا خان کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران اداکارہ سورج پنچولی اور ان کے والد آدیتہ پنجولی کے خلاف ثبوت مل گئے ہیں‘ واضح رہے 3جون 2013 ء کے روز اچانک اداکارہ جیا خان کی لاش ان کے جوہو میں واقع ساکرسنگیت پلازہ کے فلیٹ میں پائی گئی تھی‘ اداکارہ جیا خان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا تاہم ان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے ‘اداکارہ جیا خان اور سورج پنچولی کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات قائم تھے‘ بعد ازاں اداکار کے والد کی طرف سے اداکارہ کو کئی مرتبہ جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی گئی تھیں‘ سی بی آئی کے سینئر افسر کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران بہت سے ثبوت حاصل کئے گئے ہیں جن کی روشنی میں آدیتہ اور سورج پنچولی اداکارہ کی موت کے ذمہ دار قرار پاتے ہیں۔

Tags: