فی تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہوگیا

October 26, 2015 5:38 pm0 commentsViews: 18

کراچی( کامرس رپورٹر) صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کے اضافے سے46ہزار 950 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا128 روپے مہنگا ہو کر 40 ہزار 242 روپے کا ہوگیا‘ 22قیراط سونے کی فی تولہ قیمت118 روپے کی کمی سے36 ہزار889 روپے ہوگئی‘ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت3 ڈالر کی کمی سے1175 ڈالر ہوگئی‘ مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت10 روپے کے اضافے سے710 روپے ہوگئی۔

Tags: