شہر میں عاشورہ تعطیلات کے دوران غیر قانونی تعمیرات مکمل

October 26, 2015 5:43 pm0 commentsViews: 41

گلبرگ زون میں رہائشی پلاٹس پر شادی لان، بیوٹی پارلرز اور کمرشل پلازوں کی تعمیر
ایس بی سی اے کے محکمہ انسداد تجاوزات غیر قانونی تعمیرات کے عوض بھاری نذرانہ وصول کرنے لگا
کراچی(سٹی رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نمائشی کارروائیوں کا ادارہ بن گیا، عاشورکی تعطیلات کے پیکیج میں درجنوں خلاف ضابطہ تعمیرات افسران کی آشیر باد سے مبینہ طور پر مکمل‘تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا محکمہ ایس بی سی اے نمائشی کارروائیوں کا ادارہ بن کر رہ گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑے پیمانے پر جاری غیر قانونی اور خلاف ضابطہ تعمیرات کے خلاف نمائشی کارروائیاں کر کے لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کیلئے ایک الگ سے ویجلینس ٹیم ایس بی سی اے میں قائم ہے جو کہ الگ سے بہتی گنگا میں ڈبکیاں لگانے میں مصروف ہے جبکہ ڈیمالیشن اسکواڈ جس نے کاسمیٹکس ڈیمالیشن کے ریٹ1لاکھ سے 5پانچ لاکھ روپے مقرر کر رکھے ہیں ان کی الگ سے لوٹ مار جاری ہے۔گلبرگ زون میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل بینکس،ریسٹورنٹس،شادی ہال، پرائیوٹ اسکولز، بیوٹی پارلرزسمیت دیگر تعمیرات اور سرگرمیاں جاری ہیں جس سے رہائشی علاقے کا انفرا اسٹرکچرمکمل طور پر تباہ ہوکر رہ گیا ہے اور مذکورہ علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں،ان تمام صورتحال کا علم ہونے کے باوجود ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Tags: