نواز شریف اچھی گورننس کریں فوج ان کے ساتھ ہوگی، پرویز مشرف

October 26, 2015 5:43 pm0 commentsViews: 22

جنرل راحیل شریف اچھا کام کررہے ہیں، کراچی آپریشن درست اقدام ہے، زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر کارروائی ہونی چاہیے
براہمداغ کو دشمن ایجنسیاں سپورٹ کر رہی ہیں، اور را سے تعلقات ہیں، سابق صدر
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف اچھی گورننس کریں‘ فوج ان کے ساتھ ہوگی‘ موجودہ حکومت میں عوام خوشحال ہیں نہ ملک ترقی کررہا ہے‘ کسی پارٹی کی مخالفت کی نہ حمایت کرتا ہوں‘ بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر ہے‘ کیا ہماری جانب سے کوئی شیو سینا پر بات کررہا ہے؟ بھارت میں خورشید قصوری اور شہر یار خان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ سب نے دیکھا‘ نریندر مودی کے ساتھ کوئی نفسیاتی مسئلہ ہے‘ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی‘ پرویز مشرف نے کہا کہ براہمداغ بگٹی کے ’’ را‘‘ سے تعلقات ہیں میں نے تصاویر دیکھی ہیں‘ براہمداغ بگٹی کو دشمن ایجنسیاں سپورٹ کرتی ہیں‘ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف اچھا کام کررہے ہیں‘ کراچی آپریشن درست اقدام ہے‘ زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے کارروائی ہونی چاہئے‘ میرے دور میں کراچی روشنیوں کا شہر بن چکا تھا جبکہ بلوچستان میں امن تھا۔