یوم عاشورہ پر سیل کی گئی گھڑیوں کی2 دکانوں کو چوروں نے لوٹ لیا

October 26, 2015 5:43 pm0 commentsViews: 19

اتوار کو مالکان دکانیں کھولنے آئے تو تالے ٹوٹے ہوئے اور قیمتی گھڑیاں اور سامان غائب تھا
پولیس نے اپنی کوتاہی چھپانے کیلئے واردات کا سارا ملبہ دکانداروں پر ڈال دیا
دکانداروں نے انشورنس کلیم کیلئے خود ہی ایسا کیا ہو، ایس ایچ اور پریڈی یاسین گجر
کراچی(کرائم رپورٹر)یوم عاشورہ کے موقع پرصدر کے علاقے ریگل چوک کے قریب سیل کی گئی دودکانوں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پریڈی کے علاقے صدر میںقائم نیوگرانڈواچ اوریونائٹڈ واچ کارپوریشن دکان کے نامعلوم ملزمان نے تا لے توڑ کر نقدی ،مہنگی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ،دکانداروں کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے باعث ہماری دکانوں کو سیل کیا گیا تھا لیکن جب ہم دکان کھولنے آئے توان دو دکانوں کی سیل ٹوٹی ہوئی تھی اورہماراقیمتی سامان ونقدی غائب تھی،ایس ایچ او پریڈی یاسین گجرنے اس بارے میں بتایا کہ مذکورہ واقعہ صرف یونائیٹڈ واچ میں پیش آیا اورتالے کھلے ہوئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے مالک نے انشورنس کلیم کے لیے خود ہی ایسا کیا ہو،پولیس نے دکان مالک کی درخواست وصول کرکے واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

Tags: