آج صبح، گیتا بھارت پہنچ گئی، اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا

October 26, 2015 5:43 pm0 commentsViews: 15

فیصل ایدھی اور دیگر بھی ہمراہ ہیں، گیتا 15 سال قبل غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آگئی تھی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آج صبح بھارتی لڑکی گیتا 15 سال بعد اپنے وطن پہنچ گئی ہے‘ بھارتی ہائی کمیشن کے اعلیٰ عہدیدار نے بھارتی لڑکی گیتا سے الوداعی ملاقات کی‘ ایدھی فائونڈیشن کے عہدیدارفیصل ایدھی‘ بلقیس ایدھی اور صبا ایدھی گیتا کو اپنے ہمراہ بھارت لے گئے ہیں‘ فیصل ایدھی کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اعلیٰ عہدیدار نے اولڈ سٹی ایریا میں واقع ان کے ہیڈ آفس کھارادرمیں بھارتی لڑکی گیتا کو الوداع کیا‘ اس موقع پر بھارتی ہائی کمیشن کے حکام نے گیتا کی سفری دستاویزات ‘ٹکٹ اور ایمر جنسی پاسپورٹس جاری کرنے سے متعلق آگاہ کیا‘ ذرائع کے مطابق قوت سماعت اور گویائی سے محروم گیتا کا اصل نام گڈی ہے۔ فیصل ایدھی کے مطابق بھارتی حکام نے گیتا کو اپنا شہری تسلیم کیا ہے‘ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہی گیتا کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کریں گے‘ انہوں نے بتایا کہ گیتا بلقیس ایدھی کے ہمراہ بھارت روانہ ہورہی ہے‘ یاد رہے کہ گیتا 15سال قبل غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آگئی تھی۔

Tags: