طالبان کا قندوز پر پھر حملہ،22 جنگجو مارے گئے

October 26, 2015 5:43 pm0 commentsViews: 24

افغان سیکورٹی فورسز سے شدید جھڑپیں، چار سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک، حملہ رہائشی علاقے سے کیا گیا
لڑائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، حملہ پسپا کر دیا، افغان ترجمان
کابل( یو پی پی) افغانستان کے صوبہ قندوز میںایک بار پھر لڑائی کا آغاز ہوگیا‘ علاقے میں شدید جھڑپیں جاری ہیں‘ سیکورٹی فورسز نے22 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے‘ لڑائی میں4 افغان سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے‘افغانستان کے نائب صدر جنرل عبدالرشید دوستم کی زیر سرپرستی افغان سیکورٹی فورسزنے حال ہی میں قندوز کے علاقے سے طالبان جنگجوئوں کو نکال باہر کیا تھا تاہم ایک بار پھر علاقے میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ افغانستان کے نائب صدر کے مشیر سلطان نے بتایا کہ علاقے میںجھڑپیں اس وقت دوبارہ شروع ہوئی جب طالبان کے ایک گروپ نے رہائشی عمارتوں سے افغان سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا‘ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں22 عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ4 سیکورٹی اہلکار بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے لڑائی میں فریقین کی طرف سے بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا جبکہ لڑائی کے باعث ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ طالبان جنگجوئوں نے ایک ماہ قبل افغانستان کے ضلع قندوز پر قبضہ کرلیا تھا۔

Tags: