لاہور مسلم لیگ (ن) سے تصادم میں تحریک انصاف کے2 کارکن ہلاک

October 26, 2015 5:44 pm0 commentsViews: 23

لکی گیٹ پر دونوں پارٹیوں کے درمیان تلخ کلامی بڑھنے پر فائرنگ، مرنے والے دو حقیقی بھائی تھے
تحریک انصاف کا شدید احتجاج، آج لائحہ عمل طے کرینگے، شفقت محمود کی میڈیا سے گفتگو
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تحریک انصاف کا ایک 2کارکن جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے‘جاں بحق ہونیوالے آپس میں بھائی تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لکی گیٹ پردونوں پارٹیوں کے درمیان تلخ کلامی بڑھنے پر فائرنگ ہوئی اور ایک نوجوان خرم مارا گیا جبکہ4 زخمی ہوگئے‘ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کا تعلق مسلم لیگ (ن) جبکہ 3 کا پی ٹی آئی سے ہے۔ یوسی33 میں دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدوار کو سپورٹ کرنے کیلئے سامنے سامنے انتخابی دفتر بنارکھے تھے۔ پی ٹی آئی کے کارکن کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا‘ پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی غنڈہ گردی کا جواب دینے کیلئے آج لائحہ عمل طے کریں گے۔

Tags: