بنگلا دیش پریمئر لیگ شاہد آفریدی اور یاسر مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل

October 26, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 57

22نومبر سے شروع ہرنے والی لیگ کیلئے پاکستان کے16 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ، شعیب ملک اور احمد شہزاد وکٹوریہ کا حصہ ہیں
ڈھاکہ ٹیم میں محمد عرفان، سہیل خان، شاہ زیب، ناصر جمشید، جبکہ رانگ پور رائیڈ کی نمائندگی وہاب ریاض کریں گے
شاہد آفریدی اور سہیل تنویر سلہٹ سپر اسٹار کا حصہ ہیں، محمد عامر ، سعید اجمیل، عمر اکمل ، کامران اکمل چٹا گانگ ویکینگز کی جانب سے کھیلیں گے
لاہور( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی اور لیگ اسپنر یاسر شاہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے‘ 22 نومبر سے شروع ہونیوالی لیگ کیلئے پاکستان کے سولہ کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے‘ یاسر شاہ ڈھاکہ ڈائینا مائنٹس سے معاہدہ کیا ہے اور شاہد آفریدی کے ساتھ مہنگے ترین کھلاڑی شامل ہیں‘ ڈھاکہ کی ٹیم میں سری لنکن کمار سنگاکارا‘ فاسٹ بائولر محمد عرفان‘ سہیل خان‘ اوپنر شاہ زیب حسن اور ناصر جمشید بھی شامل ہیں۔ فاسٹ بائولر وہاب ریاض رانگپور رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے جس میں تلکارتنے دلشان‘ پریرا ‘سمنز ‘محمد نبی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے ‘شاہد آفریدی اور سہیل تنویر سلہٹ سپر اسٹارز کا حصہ ہیں جہاں روی بوپارا‘ بریڈ ہوگ اور اجتنھا مینڈس موجود ہیں۔ فاسٹ بائولر محمد عامر چٹا گانگ ویکنگز سے معاہدہ کرچکے ہیں جس میں سعید اجمل‘ عمر اکمل‘ کامران اکمل کو چنا گیا ہے‘ عماد وسیم اور محمد سمیع بریسال بلز کا حصہ ہیں ان کے ساتھ کرس گیل اور برینڈن ٹیلر بھی ہوں گے جبکہ سابق کپتان شعیب ملک اور اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کو کمیلا وکٹوریہ نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ اس ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموء لز اور سری لنکا کے کلاسیکرا کے علاوہ کوئی بڑا نام شامل نہیں۔

Tags: