شاہ رخ خان مرنے سے پہلے بہت سی فلمیں کرنے کے خواہشمند

October 26, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 44

یہ سال بہت سست رہا صرف ایک فلم کرسکاہوں
وعدہ کرتا ہوں ہر سال تین فلموں میں کام کروں گا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ مرنے سے پہلے بہت سی فلمیں کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ دل والے‘‘ کے سیٹ پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال ان کیلئے نہایت سست رہا اور وہ اس میں صرف ایک فلم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرنے سے پہلے جتنا ممکن ہو بہت سی فلمیں کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ5 سالوں سے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھنے کے بعد زیادہ فلموںمیں کام نہیں کرسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال انہیں احساس ہوا کہ وہ زیادہ فلموں میں کام کرسکتے تھے‘ شاہ رخ خان نے وعدہ کیا کہ وہ ہر سال 3 فلموں میں کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمر کے50 سے55 سال کے دوران وہ 15 فلموں میں کام کریں گے جو کہ بہت خوبصورت اور مشہور ہوں گی۔

Tags: