خبردار بڑی تعداد میں شہاب ثاقب زمین کی طرف بڑھنے لگے

October 26, 2015 5:46 pm0 commentsViews: 27

اس طرح بڑھتے رہے تو زمین کو خطرہ ہوسکتا ہے، ماہرین
نیویارک(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ سورج کے راستے پر سفر کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شہاب ثاقب زمین کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اگر وہ یوں ہی بڑھتے رہے تو زمین کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ60 لاکھ سال کے شہاب ثاقب کی سائیکل اتفاقیہ طور پر شہاب ثاقب کے بڑے پیمانے پر تباہی کے وقت کے ساتھ ملتی جلتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ قوت ثقل کی تقسیم کرنے والے کورٹ کلائوڈ جو کہ نظام شمسی کے بیرونی کنارے پر موجود ہوتے ہیں یہ شہاب ثاقب کی بارش کے باعث بنتے ہیں اور انہیں زمین کی طرف روانہ کرتے ہیں۔

Tags: