ذوالفقار مرزا نے چھوٹے بیٹے کو بھی میدان سیاست میں اتار دیا

October 27, 2015 1:56 pm0 commentsViews: 22

حسام مرزا کو مرزا گروپ کی جانب سے ضلع بدین کی چیئرمین شپ کا متوقع امیدوار قرار دیا جارہا ہے
گولارچی سے ضلع کونسل کے رکن کیلئے نامزد، بھرپور طریقے سے انتخابی سرگرمیاں شروع کردیں
پنگریوں( نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے اپنے چھوٹے بیٹے حسام مرزا کو بھی سیاسی میدان میں اتار دیا ہے اور انہیں مرزا گروپ کی جانب سے ضلع کونسل بدین کیلئے چیئرمین شپ کا متوقع امیدوار قرار دیا جارہا ہے‘ ان کو اس وقت میدان میں اتارا گیا ہے‘ جبکہ ذوالفقار مرزا پیپلز پارٹی سے نہ صرف ناراض ہیں بلکہ وہ اپنی الگ پارٹی بھی بنارہے ہیں اور وہ مشکل دور سے گزررہے ہیں‘ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے حسام مرزا کو تحصیل گولارچی سے ضلع کونسل کے رکن کا امید وار نامزد کیا ہے امید وار کی حیثیت سے نامزدگی کے بعد حسام مرزا نے بھر پور طریقے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہیں اور وہ مختلف سیاسی امور میں اپنے والد کا ہاتھ بٹارہے ہیں۔

Tags: