وزارت صنعت کا اسٹیل مل ملازمین کو مزید تنخواہیں دینے سے انکار

October 27, 2015 1:57 pm0 commentsViews: 20

اسٹیل مل انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا، ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ماہانہ48 کروڑ درکار ہیں
حکومت ڈھائی سال میں اسٹیل مل کو بیک آئوٹ پیکیج 22 ارب روپے دے چکی ہے
وزارت صنعت نے آئی ایم ایف کو پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی یقین دہانی کرائی ہے، ذرائع
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو مزید تنخواہیں دینے سے انکار کردیا ہے‘ پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں ہیں اور اسٹیل ملز کو ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں کیلئے48کروڑوں روپے درکار ہیں۔ وزارت صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق وزارت نے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹیل مل کی انتظامیہ کو خط لکھا‘ جس میں انتظامیہ پر واضح کیا کہ وہ ملازمین کیلئے مزید تنخواہوں کیلئے وزارت خزانہ کو سمری نہیں بھجواسکتے اور اس سلسلے میں پاکستان اسٹیل مل اپنے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے کوئی بندوبست کرے‘ واضح رہے پاکستان مسلم لیگ نے پچھلے ڈھائی سال میں22 ارب روپے سے زیادہ کا بیل آئوٹ پیکیج دیا ہے۔ وزارت خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کو پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری رواںمالی سال تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Tags: