اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ

October 27, 2015 1:59 pm0 commentsViews: 31

ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم
کراچی(سٹی رپورٹر)ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد کراچی میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایڈ منسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے ایمرجنسی نافذ کردی،تمام اسپتالوں میں عملہ کی چھٹیاں منسوخ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملک کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں اور آفٹر شاک کے بعد کراچی میں ممکنہ ہنگامی صورتحال پیش نظر ایڈ منسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی نے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تما م اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام چلائے جانے والے اسپتالوں کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کردی ہے ،ایڈ منسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ضرورت پڑی تو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی روانہ کی جائے گی،تاہم انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پر فوری امدادی کارروائیوں کیلئے تیار رہا جائے۔

Tags: