بھارتی انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا راجن انڈونیشیا میں گرفتار

October 27, 2015 2:03 pm0 commentsViews: 23

ملزم کئی عشروں سے مفرور اور انٹر پول کو بھی مطلوب تھا، ترجمان بالی پولیس
جکارتہ ( نیوز ایجنسیاں) بھارت کے بد نام زمانہ انڈر ورلڈ ڈان راجندر سدا شیو نکلجی المعروف چھوٹا راجن کو انڈونیشی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشی پولیس نے آسٹریلوی پولیس کی خفیہ اطلاع پر بالی کے جزیرے پر چھاپہ مار کر انڈر ورلڈ ڈان55 سالہ چھوٹا راجن کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص چھوٹا راجن نہیں، جس کانام موہن کمار ہے۔ جو سائینا ئیڈ موہن کے نام سے مشہور ہے، بالی پولیس کے ترجمان ہری ویانتو نے میڈیا کو بتایا کہ55 سالہ نکلجی کا تعلق بھارت سے ہے جو کئی عشروں سے مفرور تھا اور1995ء سے انٹر پول کو بھی مطلوب تھا۔ اس پر بھارت میں15 سے20 افراد کے قتل کا الزام ہے۔ آسٹریلین فیڈرل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلین انٹر پول نے انڈونیشین اتھارٹی کو چھوٹا راجن کی موجودگی سے آگاہ کیا تھا۔ بھارتی سی بی آئی کے سربراہ انیل سنھا نے میڈیا کو بتایا کہ بالی پولیس نے انٹر پول کے ذریعے دی جانے والی ایک درخواست پر چھوٹا راجن کو حراست میں لیا۔

Tags: