دنیا بھر میں بڑے زلزلے، سونامی، طوفان26 تاریخ کو آئے، ماہرین

October 27, 2015 2:02 pm0 commentsViews: 38

شمالی امریکا میں 26 جنوری 1700ء، یونانی جزیرے رہوڈز میں 26 جون1296ء کو زلزلہ آیا
26دسمبر2003 میں ایرانی شہر بام زلزلے سے زمین بوس ہوگیا، 26دسمبر 1939 کو ترکی میں 41افراد لقمہ اجل بن گئے
نیپال میں 26 اپریل 2015 کو تباہ کن زلزلہ آیا،ممبئی میں سیلاب اور زلزلہ 26تاریخ کو آیا
کراچی ( یو پی پی) زلزلوں کے بارے میں مسلسل ماہرین تحقیق کرتے رہے ہیں لیکن دوسری طرف زلزلوں سے منسلک ایسا پہلو سامنے آیا جو کہ حیران کن ہے اگر دنیا میں آنے والے زلزلوں اور تباہیوں کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ دنیا میں تمام بڑے زلزلے، سونامی اور طوفان، 26 تاریخ کو آئے۔ شمالی امریکہ میں26 جنوری 1700 کو بڑا زلزلہ آیا، یونانی جزیرے رہوڈز میں26 جون 1926ء کو زلزلہ آیا، 26 جولائی 1963ء کو یوگو سلاویہ میں زلزلہ نے تباہی مچائی، 26 اکتوبر 2010ء کو میرائی پائی آتش فشاں پھٹ پڑا، 26 دسمبر 2003ء کو ایرانی شہر بام زلزلے سے زمین بوس ہوگیا۔ 26 دسمبر 1939ء کو ترکی میں زلزلے سے 41 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے۔ 26 دسمبر1932ء کو چینی علاقے کانسو میں زلزلے سے ستر ہزار افراد جاں بحق ہوگئے۔ 26 جنوری 1951ء کو پرتگال میں تباہ کن زلزلے میں 36 ہزار افراد جاں بحق ہوگئے۔ 26 اگست 1883ء کو کارا کٹو آتش فشاں پھٹنے سے36 ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔ 26 دسمبر2004ء کو بحر ہند میں بڑا سونامی آیا، 26 جولائی 1976ء کو چین میں زلزلے سے تباہی ہوئی۔ 26 جون 2010ء کو تاسک میں زلزلہ آیا، تائیوان میں26 جولائی2010ء کو زلزلہ آیا۔ جاپان میں26 فروری 2010ء کو زلزلے سے تباہی ہوئی۔ 26 اکتوبر 2010ء کو منتوی میں سونامی آیا، 26 جولائی 2001ء کو بھارتی علاقے گجرات میں زلزلہ آیا۔ ممبئی میں حملے بھی26 تاریخ کو ہوئے۔ ممبئی میں تباہ کن سیلاب بھی جولائی کی 26 تاریخ کو 2005ء میں آیا۔

Tags: