کے الیکٹرک نے عالم شاہ بخاری مزار کی بجلی کاٹ دی

October 27, 2015 2:03 pm0 commentsViews: 22

مزار پر20 لاکھ روپے کے واجبات ہیں جس کی بناء پر بجلی کاٹی گئی ہے، ترجمان کے الیکٹرک
کراچی( کرائم رپورٹر) کے الیکٹرک نے ایم اے جناح روڈ پر واقع قطب عالم شاہ بخاری مزار پر 20 لاکھ روپے واجبات کے بعد بجلی کاٹ دی، تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے قطب عالم شاہ بخاری مزار پر ایم اے جناح روڈ کی بجلی کاٹ دی۔ کے الیکٹرک کے مطابق اوقاف کو مزار قطب عالم شاہ بخاری کے 20 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔ مزار کی بجلی گزشتہ10 دن پہلے کے الیکٹرک کی جانب سے کاٹی گئی ہے۔ 350 سے زائد بچے عالم شاہ بخاری کے مدرسے سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور بجلی نہ ہونے کے باعث مدرسے کے طلباء اور نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ قطب عالم شاہ بخاری مزار سے چندے کی مد میں ماہانہ3 سے4 لاکھ روپے جمع ہوتے ہیں با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ چندے کی مکمل رقم اوقاف کے افسران ہڑپ کر لیتے ہیں۔

Tags: