زلزلے سے4 منٹ تک زمین جھولنے کا خوفناک منظر

October 27, 2015 2:05 pm0 commentsViews: 24

چترال کے لوگ خوفزد ہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے بھاگ کر کھلے میدانوں میں آگئے
پوری زندگی میں ایسا خوفناک منظر کبھی نہیں دیکھا، عینی شاہدین ،گاڑیاں بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں
چترال ( این این آئی) چترال میں پیر کے روز دوپہر 2 بج کر 8 منٹ پر آنے والی زلزلے کے شدید جھٹکوں سے زمین4 منٹ تک جھولتی رہی۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کی جانب سے کھلے میدانوں کی طرف دوڑ پڑے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ زندگی بھر ایسا خوفناک منظر کبھی نہیں دیکھا، زمین جھولنے سے گاڑیاں بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں، گہری کھائیوں میں گر گئیں۔ اب تک کے اطلاعات کے مطابق 10 افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ چترال کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے تمام ڈاکٹر کو ڈیوٹیوں پر واپس بلا لیا گیا ہے۔ چترال کے مختلف علاقوں سے زخمیوں کو گاڑیوں کے ذریعے اسپتال تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ دروش میں3 چترال شہر میں 3، کو غوزی گائوں میں4 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ چترال پولیس چترال اسکائوٹس اور پاک فوج کے جوان امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Tags: