لانڈھی، گندم کے3 گودام سیل، ریکارڈ ضبط

October 27, 2015 2:06 pm0 commentsViews: 33

اینٹی کرپشن نے عملے کے سیکڑوں بوریوں سے بھرے ٹرک روک لیے، ملازمین کے موبائل فون بند
گوداموں میں آنے جانے والے راستے سیل، اینٹی کرپشن کے افسران کی گھنٹوں تک گوداموں کے ملازمین سے پوچھ گچھ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی بے قاعدگیوں کے الزام پر اینٹی کرپشن کی ٹیم کا لانڈھی میں واقع گندم کے گودام پر چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ اور اسٹاک قبضے میں لے لیا ہے۔ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب قائم فوڈ ڈپارٹمنٹ کے تین گوداموں پر اینٹی کرپشن کے افسران نے چھاپہ مار کر گودام کو سیل کر دیا ہے۔ کراچی کے فلور ملوں کو گندم کی سپلائی کی جا رہی تھی۔ چھاپے کے دوران گوداموں سے نکلنے والی گندم سے بھرے ہوئے سیکڑوں ٹرکوں کو روکا گیا جبکہ ملازمین کے موبائل فون بھی بند کرا دئیے گئے، گوداموں میں داخلے کے تمام راستے سیل کر دئیے گئے اینٹی کرپشن افسران کئی گھنٹوں تک وہاں موجود رہے اور تمام ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا اور اطلاعات کے مطابق محکمہ خوراک کے چند ملازمین کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

Tags: