امین فہیم نے بلاول کو گلے لگا لیا ایک گھنٹے کی ملاقات کے دوران مسلسل بلاول کا ہاتھ تھامے رکھا

October 27, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 93

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں زیر علاج پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی بلاول بھٹو زرداری کے کہنے پر مخدوم امین فہیم نے انہیں گلے لگایا اور پیشانی چومی، ایک گھنٹے کی ملاقات کے دوران مخدوم امین فہیم نے بلاول بھٹو کا ہاتھ تھامے رکھا، اس موقع پر بلاول نے مخدوم امین فہیم سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ کام کیا ہے مجھے اور پارٹی کو آپ کے تجربات کی اشد ضرورت ہے بلاول بھٹو نے امین فہیم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، شیری رحمن، جمیل سومرو بھی موجود تھے۔

Tags: