سیاست میں امین فہیم کی خدمات قابل تحسین ہیں، صبغت اللہ راشدی

October 27, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 18

ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، امین فہیم کی عیادت کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے پیر کو کلفٹن میں واقع نجی اسپتال میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم کی عیادت کی۔ ان کے ہمراہ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔ پیر پگارا نے مخدوم امین فہیم کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم سے میرا سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے۔ ملک کی سیاست میں ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مخدوم امین فہیم کو جلد صحت یاب کرے اور وہ پہلے کی طرح سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ دریں اثناء مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما جام مدد علی نے بھی مخدوم امین فہیم کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔