سیل دکانوں سے لاکھوں نقدی اور ادویات کی چوری لمحہ فکریہ ہے، عاطف بلو

October 27, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 22

پہلے بھی چوری اور آگ لگانے کے واقعات ہو چکے ہیں، انتظامیہ پولیس گشت میں اضافہ کرے، اسلم پولانی کا ردعمل
کراچی( پ ر) ہول سیل کیمسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر محمد عاطف حنیف بلو اور ہول سیل کراچی فارما آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری اسلم پولانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہول سیل میڈیسن مارکیٹ مدینہ سینٹر میں چوری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں 3 دن مارکیٹوں اور دکانوں کو سیل لگانے کے بعد چوتھے روز اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں میڈیسن مارکیٹ کی دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت اور قیمتی ادویات کا چور ی ہونا لمحہ فکریہ ہے اس موقع پر علاقہ SHO اورDIG سے میٹنگ کی گئی اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی گئی اس سے قبل بھی میڈیسن مارکیٹ میں چوری اور آگ لگانے کے واقعات ہو چکے ہیں ہمارا حکومت وقت، انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ خاص طور پر مغرب کے بعد پولیس کے گشت کو بڑھایا جائے اور میڈیسن مارکیٹ میں پولیس نفری کو بڑھایا جائے۔ اس موقع پر نائب صدر محمد زبیر میمن، عامر ملک، شاہ زیب میر، ادریس کاکا، علی میمن، ندیم ذکی و دیگر موجود تھے۔ محمد عاطف حنیف بلو نے مزید کہا کہ ہم رینجرز کے بھی شکر گزار ہیں کہ اس مشکل وقت میں ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔