تحریک انصاف گذری کے رہنمائوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

October 27, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 37

پیپلزپارٹی غریبوں اور تحریک انصاف امیروں کی جماعت ہے، انور بروہی اور محمد حفیظ کی پریس کانفرنس
گذری میں پہلے تحریک انصاف کا کافی ووٹ بینک تھا اب وہ علاقہ پیپلزپارٹی کا گڑھ بن گیا، نجمی عالم
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف گذری کے رہنمائوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا بروہی برادری سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنمائوں محمد انور بروہی اور محمد حفیظ بروہی نے پیر کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف امیروں کی جماعت ہے اس میں غریب لوگوں کا کوئی کام نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے کسی بھی کارکن کو ٹکٹ نہیں دیا گیا اور یونین کونسل 30 میں جماعت اسلامی سے ملی بھگت کی گئی ایسی نا انصافیوں کے باعث پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم نے کہا کہ گذری میں تحریک انصاف کا خاصہ ووٹ بینک موجود تھا اب بروہی برادری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر یہ پیپلز پارٹی کا گڑھ بن گیا ہے اور پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے جو بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ ہم انور بروہی اور ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔