سیکورٹی ادارے فول پروف سیکورٹی پر مبارکباد کے مستحق ہیں، سندھ تاجر اتحاد

October 27, 2015 2:09 pm0 commentsViews: 13

شہریوں اور تاجروں کو بہترین سیکورٹی کی فراہمی پر رینجرز اور پولیس کے بے انتہا مشکور ہیں، محمد ارشد
سانحہ بولٹن مارکیٹ کے بعد سیکورٹی قابل تحسین ہے، محمد عالم، حفاظتی انتظامات پر مطمئن ہیں، ارشاد شیخ، خالد نور
کراچی( کامرس رپورٹر) عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر دہشت گردی کے شدید خطرات کے باوجود سیکورٹی ایجنسیز نے بلا شبہ امن و امان قائم رکھنے کیلئے شاندار کر دار ادا کیا جس کیلئے کور کمانڈر، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ پولیس، پیرا ملٹری فورس، کوئک رسپانس سروس کے افسران اور جوانوں نے عشرہ محرم میں فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے نہ صرف تاجروں بلکہ شہریوں کو فول پروف سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر بے حد مشکور ہیں۔ یہ بات سندھ تاجر اتحاد کے رہنمائوں حسین قریشی اور محمد ارشد نے گزشتہ روز نمائندہ آغاز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حالات کے تناظر میں جبکہ پاکستان کی سا لمیت کو شدید خطرات لاحق ہیں مسلح افواج اور رینجرز نے اعلیٰ کارکردگی کے ذریعے شہریوں کے دل موہ لئے ہیںِ۔ بولٹن مارکیٹ تاجر اتحاد کے چیئر مین محمد عالم نے بتایا کہ ہر عاشورہ محرم کو بولٹن مارکیٹ کے سانحے کا واقعہ تاجروں میں انتہائی خوف و ہراس کا باعث بنتا ہے۔ لیکن موجودہ سال میں ملک کے محافظوں نے جس طرح سیکورٹی پالیسی تشکیل دیکر عمل در آمد کیا وہ قابل تحسین ہیں جس کیلئے پولیس اور سیکورٹی ادارے مبارک باد کے مستحق ہیں۔ جامعہ الائنس کے چیئر مین ارشاد شیخ اور جنرل سیکریٹری خالد نور نے ملک بھر خصوصاً کراچی میں سیکورٹی اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی میں8 محرم سے10 محرم تک سیکورٹی اداروں کے اقدامات سے شہری مطمئن ہیں۔

Tags: