گورنر ہائوس سندھ کو دھمکی آمیز کال پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی تحقیقات کا مطالبہ

October 27, 2015 2:12 pm0 commentsViews: 14

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھارت سے کی جانے والی کال کی تفصیلات فراہم‘ گورنر ہائوس سندھ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی
ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے گولہ باری اور اس سے ہلاکتوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دوسری بار طلب کرکے احتجاج کیا گیا
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہی دن میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو 2 دفعہ دفتر خارجہ طلب کیا گیا‘ اس دوران گورنر ہائوس سندھ کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کی تحقیقات کا مطالبہ اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا‘ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پہلی دفعہ بلائے جانے کے دوران گورنر ہائوس کراچی میں بھارت سے کی جانیوالی دھمکی آمیز کال سے متعلق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے‘ ڈپٹی ہائی کمشنر کو گورنر ہائوس میں آنیوالی د ھمکی آمیز کال کی تفصیلات بھی دے دی گئی ہیں اور بھارتی حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔23 اکتوبر کو گورنر ہائوس کراچی میں نئی دہلی سے دھمکی آمیز کال کی گئی تھی‘ دوسری بار انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کو ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فورسز کی طرف سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے پر دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے3شہری شہید اور 23 زخمی ہوگئے ہیں‘ شہید ہونیوالوں میں15 سالہ صباء‘ 15 سالہ حسین اور 30 سالہ وارث شامل ہیں‘ دریں اثناء ورکنگ بائونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کیخلاف پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک التواء جمع کرادی ہے۔

Tags: