زلزلے کے بعد انٹر نیٹ اور موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل

October 27, 2015 2:11 pm0 commentsViews: 21

لاہور( نیوز ڈیسک) ملک میں آنیوالے شدید ترین زلزلے سے ہر طرف خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی‘ لوگ اپنے پیاروں کی خیرت دریافت کرنے کیلئے موبائل فون پر رابطے کرتے رہے پیرکے روز آنے والے شدید اور طویل ترین زلزلے سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جو زلزلہ ختم ہونے کے کئی گھنٹوں تک جاری رہا‘ زلزلے کے بعد لوگ اپنے پیاروں کی خیرت دریافت کرنے کے لئے موبائل فونز پر رابطوں میں مصروف ہوگئے جس کی وجہ نیٹ ورک بھی مصروف ہوگیا‘ ذرائع کے مطابق شدید زلزلے کی وجہ سے انٹر نیٹ اور موبائل فون سروسز بھی عارضی طور پر تعطل آیا۔

Tags: