سعودی عرب کی مسجد میں خودکش بم دھماکہ،3افراد جاں بحق

October 27, 2015 2:10 pm0 commentsViews: 20

دھماکہ یمن کی سرحد کے قریب واقع شہر نجران کی مسجد المشہد میں نماز مغرب کے وقت کیا گیا
سعودی عرب میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردی کا پانچواں بڑا واقعہ ہے
ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی ایک مسجد میں خود کش بم دھماکا کیا گیا ہے جس سے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ خود کش دھماکا یمن کی سرحد کے نزدیک واقع شہر نجران کی مسجد المشہد میں نماز مغرب کے وقت کیا گیا متعدد زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردی کا یہ پانچواں بڑا واقعہ ہے، اسی ماہ مشرقی شہر صیھات میں ایک مسلح شخص نے اہل تشیع کے ایک اجتماع پر فائرنگ کر دی تھی جس سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس سے پہلے مختلف شہروں میں3مساجد میں دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں جن کی ذمہ داری داعش سے وابستہ ایک سعودی سیل نے قبول کی تھی۔

Tags: