زلزلے کے خوف سے بزرگ خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

October 27, 2015 2:12 pm0 commentsViews: 22

راولپنڈی( نیوز ڈیسک) زلزلے کے دوران راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں55 سالہ مسماۃ پروین بی بی گھر میں موجود تھی جو دل کے عارضہ میں مبتلا تھی‘ جب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے تو اس کو دل کا دورہ پڑ گیا جو جان لیوا ثابت ہوا ور دم توڑ گئی۔

خیبر پختونخوا میں زلزلے کے آفٹر شوکس لوگوں میں خوف وہراس
پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح خیبر پختونخوا و دیگر علاقوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس محسوس کئے گئے۔جس کی شدت 2.3 درجے تھی‘ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی‘ جبکہ اس موقع پر لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں میں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

Tags: