کارکن زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے آگے آئیں، زرداری

October 27, 2015 2:13 pm0 commentsViews: 25

قدرتی آفات کے سامنے انسان بے بس ہوتا ہے، سابق صدر کا غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں پیر کی سہ پہر آنے والے زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے‘ اپنے ایک پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ قدرتی آفات یہ بات ثابت کرتی ہیں کہ انسان کتنی بھی ترقی کرلے لیکن وہ قدرت کے سامنے بے بس ہوتا ہے‘ حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے سابق صدر نے متاثرہ غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کاااظہار کیا‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومتی ادارے بحالی و آبادی کاری کے کاموں کے لئے پوری طرح مصروف عمل ہوں گے اور متاثرہ افراد کو امدادباہم پہنچائیں گے‘ آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔

Tags: