دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف178 رنز سے فتح

October 27, 2015 2:13 pm0 commentsViews: 22

وہاب ریاض مین آف دی میچ قرار، یاسر شاہ نے4، ذوالفقار بابر نے13، عمران خان نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا
پاکستان کا اسکور پہلی اننگز میں378 اور دوسرے میں6 وکٹوں پر354 جبکہ انگلینڈ پہلی اننگز میں342 اور دوسرے میں312 رنز پر ڈھیر
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 178 رنز سے شکست دے کر سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی‘ وہاب ریاض کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا‘ تیسرا اور آخری ٹیسٹ یکم نومبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا‘ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلش ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 130 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ سے دوبارہ شرع کی جوئے روٹ59 اور جونی بریسٹو6 رنز کے ساتھ کریز پرموجود تھے‘انگلش بلے باز یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کے گرد گھومتی گیندوں کے سامنے انگلش بے بس دکھائی دیئے‘ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ159 کے مجموعی اسکور پر گری جب جوئے روٹ 71 رنز بنا پویلین لوٹ گئے جس کے بعد جونی بریسٹو بھی22 رنز بنا کر چلتے بنے‘ انگلینڈ کی چھٹی وکٹ178 رنز پر گری جب بٹلر صرف 7 رنز بنا کر یاسر شاہ کی بال پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے‘ اسٹوکس صرف 13 رنز بنا کر عمران خان جونیئر کا شکار بنے‘ فاسٹ بائولر سٹ براڈ253 رنز کے مجموعی اسکور پر30 رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار ہوئے‘ انگلینڈ کے تیل اینڈرز نے پاکستانی بائولرز کے سامنے عمدہ مزاحمت کی مگر میچ نہ بچا سکے‘308 کے مجموعی اسکور پر ووڈ 29 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی بال پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ ہوگئے‘312 کے اسکور پر انگلینڈ کی آخری وکٹ گری جب عادل رشید 61 رنز بنا کر یاسر شاہ کی بال پر ذوالفقار کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے اس طرح پاکستان نے انگلینڈ کو 178 رنز سے شکست دی اور سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی‘ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے4‘ ذوالفقار بابر نے3 اور عمران خان نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا‘ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں اسد شفیق اور دوسری میںیونس خان نے سنچری اسکور کی‘ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں242 اور دوسری میں312 رنز بنائے۔

Tags: