آج زلزلہ زدگان کیلئے امدادی کیمپس قائم کر دیئے جائیں گے، متحدہ

October 27, 2015 2:20 pm0 commentsViews: 25

زلزلے سے ہونے والا جانی و مالی نقصان افسوسناک ہے، کنور نوید جمیل کی پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں بالخصوص خیبر پختونخوا میں آنیوالے شدید زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں پاکستانیوں کے جاں بحق‘ زخمی ہونے اور کروڑوں مالیت کی املاک کا نقصان انتہائی افسوسناک ہے‘ جس پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ایک ایک کارکن غمگین اور اپنے ہم وطنوں کیلئے دعا گو ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کی شب خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی ‘ عارف ایڈووکیٹ‘ عبدالحسیب‘ زاہد منصوری اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عبدالرئوف صدیقی انکے ہمراہ تھے‘ کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم اورخدمت خلق فائونڈیشن نے اکتوبر 2005 ء میں آنیوالے شدید زلزلے کے بعد بھی کشمیر‘ بالاکوٹ‘ مانسہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھر پور امدادی کام کیا تھا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا اور ملحقہ علاقوں میں ہونیوالے شدید نقصانت کے ازالے اور متاثرین کی بھر پور امداد کرنے کی ہدایت کی ہے‘ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق منگل کی صبح سے کراچی سمیت لک بھر میں کے کے ایف کے مراکز‘ ڈسپنسریز‘ لیبارٹریز‘ ایم کیو ایم کے عوامی نمائندوں کے دفاتر اور معروف شاہراہوں پر زلزلہ زدگان کیلئے امدادی کیمپس قائم کردیئے جائیں گے جبکہ الطاف حسین کی جانب سے امداد کی پہلی کھیپ پہنچانے کیلئے سینیٹرز بیرسٹر محمد علی سیف اور سینیٹر میاں عتیق راولپنڈی میں آرمی کے ریلیف کیمپ پر امددی سامان جمع کروائیں گے۔

Tags: