گورنر سندھ کا زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی

October 27, 2015 2:25 pm0 commentsViews: 17

کراچی(سٹی رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ملک بھر میں زلزلے سے متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ ،پی ڈی ایم اے (PDMA) حکام اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہنگامی طور پر صوبے بھر میں سروے کرکے اندازہ لگایا جائے کہ زلزلے سے کون کون سے علاقے متاثر ہوئے ہیں اور کسی بھی نقصان کی صورت میں فوری ریلیف کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں آفٹر شاک کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو بھی یقینی بنایا جائے۔ گورنر سندھ نے زلزلہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔

Tags: