حجاج کرام کو2 دن میں سعودی عرب چھوڑنے کا حکم

October 27, 2015 2:25 pm0 commentsViews: 18

سعودی حکام نے15 محرم الحرام کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی، خدمات فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت
خلاف ورزی پر25 ہزار سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا، جدہ اور مدینہ ایئر پورٹس روانگی میں تیزی
ریاض( یو پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے غیر ملکی حجاج کرام کو محرم الحرام کی15 تاریخ تک ان کے متعلقہ ممالک روانہ کئے جانے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے‘ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں حج کیلئے خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ وہ محرم کی15 تاریخ تک حجاج کرام کی ان کے متعلقہ ممالک میں واپسی کیلئے اقدامات کو یقینی بنائے ‘ سعودی عرب کے محکمہ امیگریشن وپاسپورٹس نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کی مرتکب کمپنیوں کو25 ہزار سے لے کر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب جدہ اور مدینہ کے ہوائی اڈوں سے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

Tags: