رینجرز پر الزامات لگانے پر متحدہ کے رہنما وسیم اختر کو نوٹس جاری

October 27, 2015 2:27 pm0 commentsViews: 23

کراچی(کرائم رپورٹر) پاکستان رینجرزسندھ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کو رینجرز پر کھالیںچوری کرنے کے الزام میں نوٹس جاری کردیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے ایم کیو ایم کے رہنماوسیم اختر کو رینجرز کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک نجی چینل پر بے بنیاد اور چھوٹے الزامات لگانے پر لیگل نوٹس بھیج دیا ،وسیم اختر نے 29 ستمبر 2015 کو ایک نجی چینل پر ٹاک شو کے دوران رینجرز پر کھالیں چوری کرنے اور قانون اور آئین سے ماورائے کرنے کا الزام لگایا تھا ،یہ الزامات رینجرز جو کہ ملکی سالمیت کیلئے کام کرنے والا ادارہ ہے کہ مورال اور کردار کو داغدارکرنے کی ایک سازش تھی۔

Tags: