میانوالی کالونی میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار، کنکشن منقطع

October 27, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 28

واٹر بورڈ نے پانی چوری کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے66 انچ قطر کی مین ٹرنک لائن میں لگا یا گیا کنکشن کاٹ دیا
ناظم آباد نمبر2 میں27 اکتوبر کو پانی چوروں کیخلاف کارروائی کریں گے، واٹر بورڈ حکام
کراچی ( سٹی رپورٹر) واٹربورڈ کے عملے نے ریتی پہاڑ میانوالی کالونی میں منگھوپیر روڈ میں ستار نیازی کا 8انچ کا کنکشن کاٹ دیا جو 66انچ کی لائن سے لیا گیا تھا ،دوبارہ قائم ناجائز ہائیڈرنٹ کو واٹربورڈ کے عملے نے ہنگامی آپریشن کرتے ہوئے گرادیا ، واٹربورڈ کی 66انچ قطرکی مین ٹرنک لائن سے لگایا گیا 8انچ قطر کا کنکشن کاٹ دیا، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ کو اطلاع ملی تھی کہ میانوالی کالونی میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ دوبارہ کھل گیا ہے جس کے ذریعہ پانی چوری کیا جارہاہے ، لہٰذا اس کا خاتمہ کیا جائے ، ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر واٹربورڈ کے عملے نے ہنگامی آپریشن کرتے ہوئے میانوالی کالونی منگھوپیر میں قائم ناجائز ہائیڈرنٹ مسمار کردیا اور 8 انچ قطر کا غیرقانونی کنکشن کاٹ کر پائپ اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ،علاوہ ازیں واٹربورڈ کا عملہ منگل 27اکتوبر کو مسرت سنیما ( ناظم آباد 2) کے علاقہ میں پانی چوروں کیخلاف آپریشن کرے گا ،یہ آپریشن ضلعی انتظامیہ ،رینجرز اور پولیس کے تعاون سے کیا جائے گا ،آپریشن کا مقصد پانی کی چوری کا خاتمہ ہے ۔

Tags: