مودی نے گیتا کو گلے لگالیا ایدھی فائونڈیشن کی تعریف ایک کروڑ کا عطیہ دیا

October 27, 2015 2:29 pm0 commentsViews: 53

ایدھی ہمدردی اور درد مندی کا روشن مینار ہے‘ گیتا کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کرتا ہوں‘ ایدھی کی فیملی کو بھارت آنے کی دعوت ہے‘ بھارتی وزیراعظم
گیتا بھارت کی بیٹی ہے وہ یہاں ہی رہے گی‘ ہم ڈی این اے ٹیسٹ کا انتظار کریں گے‘ بھارتی وزیر خارجہ شسما سوراج کی فیصل ایدھی اور بلقیس ایدھی کے ہمراہ پریس کانفرنس
نئی دہلی/کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے بھارت پہنچنے والی بھارتی لڑکی گیتا سے وزیراعظم نریندر مودی نے ملاقات کی اور اسے گلے لگالیا‘ نریندر مودی نے کہا وہ گیتا کو وطن واپس دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ گیتا کی دیکھ بھال پروہ ایدھی فائونڈیشن کا شکریہ ادا کرسکیں‘ انہوں نے ایدھی فائونڈیشن ہمدردی اور درد مندی کا روشن مینار ہے‘ مودی نے کہا ایدھی فیملی نے جو کام کیا ہے اس کا کوئی مول نہیں ہے تاہم مجھے خوشی ہورہی ہے کہ میں ایدھی فائونڈیشن کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ اعلان کرتا ہوں‘ بھارتی وزیراعظم نے کہا مجھے پتہ چلا ہے کہ بلقیس ایدھی بھارتی ریاست گجرات میں پیدا ہوئی تھیں‘ میں ان کی پوری فیملی کو گجرات ریاست آنے کی دعوت دیتا ہوں‘ دریں اثنا گیتا نے والدین ہونے کے دعویداروں کو پہنچاننے سے انکار کردیا ہے‘ یہ اعلان بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گیتا سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کیا‘ اس موقع پر ان کے ساتھ گیتا اور ایدھی فائونڈیشن کی بلقیس ایدھی بھی موجود تھیں۔ سشما سوراج نے کہا کہ ضروری نہیں گیتا کے والدین ملتے ہیں یا نہیں‘ ہم ڈی این اے ٹیسٹ کا انتظار کریں گے اگر اس کے والدین نہیں بھی ملتے تو وہ بھارت کی بیٹی ہے اور یہاں ہی رہے گی۔

Tags: