پرستارکا سلمان خان کیلئے 10 ہزار خطوط پرمشتمل سرخ باکس کا تحفہ

October 27, 2015 2:29 pm0 commentsViews: 13

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹارسلمان خان کو ان کے ایک پرستار نے 10 ہزار خطوط پر مشتمل ایک سرخ باکس تحفتاً پیش کیا ہے۔ سلمان جنہوں نے حال ہی میں سونم کپور کے ہمراہ اپنی آنیوالی فلم پریم رتن دھن پایو کی پروموشن کیلئے احمد آباد کا دورہ کیا‘ اس وقت حیران رہ گئے‘ جب ان کے ایک پرستار لڑکے نے انہیں10 ہزار خطوط پر مشتمل سرخ رنگ کا باکس پیش کیا۔ سلمان کے قریبی ذرائع کے مطابق سلمان نے اس محبت پر خوشگوار حیرت کااظہار کرتے ہوئے نوجوان پرستار کا شکریہ ادا کیا‘ واضح رہے کہ ان کے گھر کے قریب پوسٹ آفس میں بھی سلمان کے نام خطوط کی بھر مار ہوتی ہے۔

Tags: