کاجول کو اپنی ہر فلم میں مس کرتا ہوں‘ شاہ رخ خان

October 27, 2015 2:29 pm0 commentsViews: 193

وقت بدل چکا ہے نئی فلم ’’دل والے‘‘ کے بارے میںکچھ نہیں کہہ سکتے
شاہ رخ کے ساتھ ہر فلم میں سیکھنے کو ملتا ہے‘ کاجول
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کی آنیوالی فلم ’’ دل والے ‘‘ فلم ’’ دل والے دلہنیاں لے جائیں گے‘‘ والا جادو نہیں جگا سکے گی جو انہوں نے20سال قبل کاجول کے ساتھ کی تھی تاہم کاجول کو اپنی ہر فلم میں مس کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور دور بدل چکا ہے۔ اس لئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ’’ دل والے‘‘ دل والے دلہنا لے جائیں گے‘ جیسا جادو جائیگی‘ اس وقت ہم فلم بنا کر اس کی کامیابی سلور‘ گولڈن اور پلاٹنیم جوبلی سے نانپتے تھے لیکن اب دو ہفتوں میں فلم کے کامیاب یا ناکام ہونے کا پتہ چل جاتا ہے اور پیسہ وصول ہوجاتا ہے یعنی ایک کامیاب فلم کی زندگی بھی صرف دو ہفتے ہونے لگی ہے۔ اس فلم کا ایک گانا آئس لینڈ میں فلمایا گیا ہے‘ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم ’’ دل والے دلہنیا’’ میں اپنے کیریئر کا منفرد کردار نبھایا ہے‘ انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا بہت خوش کن اور سیکھنے والا عمل ہوتا ہے کیوں کہ تکنیکی لحاظ سے بہت بڑے اداکار ہیں۔ فلم ’’دل والے ‘‘ نومبر میں دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔

Tags: