بھارتی فلموں پر پابندی نہ لگی تو عوام سڑکوں پر احتجاج کرینگے مصطفیٰ قریشی

October 27, 2015 2:33 pm0 commentsViews: 30

ہمیں قومی مفاد عزیز ہے بھارتی فلمیں ہماری مجبوری نہیں ہیں
بھارتی حکومت سے اچھی توقعات نہیں رکھنا چاہئے
کراچی( کلچرل رپورٹر) معروف اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں قومی مفاد عزیز ہے بھارتی فلمیں نہیں‘ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی عائد کردی جائے ورنہ عوام احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ مصطفی قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان اور مسلمانوں کیخلاف ہمیشہ متعصبانہ رویہ اختیار کیا ہماری عوام ان کی دشمن پالیسی سے اب بہت اچھی طرح آگاہ ہے‘ حال ہی میں گلوکار استاد غلام علی اور کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کے ساتھ آنیوالے شرمناک واقعے نے ان کی پاکستان سے دشمنی کا راز فاش کردیا ان حملوں میں مودی حکومت براہ راست ملوث ہے‘ ہمیں بھارت حکومت سے کسی قسم کی توقعات نہیں رکھنی چاہئے‘ بھارتی حکومت کے اس رویہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قومی مفاد عزیز ہے بھارتی فلمیں ہماری مجبوری نہیں‘ پاکستان میں نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی بھارتی فلموں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جائے۔

Tags: