وحید مراد روڈ پر سیوریج اور پینے کے پانی کی پائپ لائنیں مل گئیں

October 27, 2015 2:32 pm0 commentsViews: 32

بدبو دار پانی گھروں اور فلیٹوں میں آرہا ہے، سیوریج لائن کی فوری مرمت کرائی جائے، اقبال بھٹی
کراچی(پ ر) اقبال ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین اقبال بھٹی نے وزیر بلدیات ناصر شاہ،کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی سجاد عباسی ،ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح االدین فرید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سائوتھ کراچی محمد خان رندسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وحید مراد روڈ جوبلی مارکیٹ پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے گٹر لائن ڈالنے کے لئے کھدائی کی گئی تھی جس کی وجہ سے قریب سے گزر نے والی پانی کی پائپ لائن بھی ٹوٹ گئی اور گٹر کا غلیظ اوربد بو دار پانی پینے کی پائپ لائن میں شامل ہو کر گھروں اور فلیٹوں میںآرہا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے رہائشی آلودہ پانی پینے سے بیمار ہو رہے ہیںاقبال بھٹی نے کہا ہے کہ پائپ لائن کی فوری مرمت کرائی جائے اور اطراف کی دیگر گلیوں میں ابلنے والے گٹروں کو بھی صاف کیا جائے وہاں سے گزر نے والے راہ گیر اور اسکولوں کی ہزاروں طلباء و طالبات کو آمد و رفت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔